241

بی آرٹی زو بائی سائیکل شہریوں کے استعمال کے لئے تیار


بی آر ٹی پشاور کے کامیاب آغاز کے بعد زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کا جلد آغازکیا جائے گا ۔ ترجمان ٹرانس پشاور کی مطابق زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کے حوالے سے 360 سائیکلیں تیار ہیں۔ بائیسیکل شیرینگ سسٹم کیلئے 25 سے زائد ڈاکنگ اسٹیشن تیار جبکہ بقیہ 7 تیاری کے آخری مراحل میں۔

ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق زو بائیسیکل ممبرشپ موجودہ زو کارڈ یا زو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے قریبی بی آر ٹی اسٹیشن سے فعال بنائی جاسکے گی۔پاکستانیوں کیلئے زو سائیکل کی قابل واپسی ممبرشپ فیس 3ہزار جبکہ غیر ملکیوں کیلئے قابل واپسی 5ہزار مختص۔رجسٹریشن کیلئے زو کارڈ یا زو موبائل ایپلیکیشن، اصل شناختی کارڈ بمع تصدیق اور بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق زو بائیسیکل ممبرشپ کیلئے تعین کردہ قوائد و ضوابط کی قبولیت بھی لازمی شرط ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور 72 گھنٹے سے زیادہ زو بائیسیکل رکھنے سائیکل چوری سمجھا جائے گا۔ 72 گھنٹے بعد زو بائیسیکل واپس نہ کرنے والے رجسٹرڈ صارف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ زو بائیسیکل کے اجرا سے شہر میں ٹریفک دبا میں کمی، بالخصوص طلبا کیلئے آسان سفری رسائی، صحت مند سرگرمی سمیت ایک مثبت اور ماحول دوست اقدام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں