181

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا ہے،شوکت یوسفزئی


صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا ہے، نوشہرہ کی سیٹ پرشکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی ہے گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کو کامیابی سے نہیں روک سکیں ،مینڈیٹ چوری کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے لئے آج کا دن لمحہ فکریہ ہے اپوزیشن جماعتیں اپنے دور اقتدارمیں عوام کے لئے کچھ کرتی تو آج ان کواتنی شرمندگی نہ اٹھانی پڑتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں