121

گھروں سے چوریاں کرنے والی خاتون گرفتار، مسروقہ رقم اور طلائی زیورات برآمد


کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ تہکال کی حدود میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمہ سے مسروقہ طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے. ملزمہ نے دوران تفتیش گھر سے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے

جس کو مزید تفتیش کیلئے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدعی احتشام الحق ولدعجب خان سکنہ تہکال بالا نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ان کی غیر موجودگی میں گھر سے کسی نے 50 ہزار روپے نقد اور تین تولے طلائی زیورات چوری کر لی ہیں جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

۔ایس پی کینٹ ڈویژن محمد طاہر شاہ وزیر نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاون ارشد احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد اور تفتیشی سٹاف کو ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا

جس کے دوران واردات میں ملوث خاتون ملزمہ کا سراغ لگا کر لیڈیز پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مسما (م)زوجہ شوکت علی سکنہ لالازار کالونی کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے اور تین تولے سونا بھی برآمد کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزمہ کو مزید تفتیش کے لئے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں