124

مردان میں محکمہ ایجوکیشن کے جعلی جوئینر کلرک گرفتار


مردان انٹی کرپشن ا نے مردان میں کرپٹ عناصر کیخلاف مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے مردان محکمہ تعلیم کی جعلی اپوائنٹمنٹ پر بھرتی ہونے والے جونئیر کلرک کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف 2018میں ایف آئی آر درج ہوا مگر رپوش تھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن فرخ سیر کے مطابق ملزم اسرار نے سرکاری مراعات کے ساتھ ساتھ 4لاکھ ہزار 27 تنخواہوں کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایاہے ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا محکمہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مردان نے ملزمان اشتہاریوں کے خلاف گرفتار ی مہم شروع کی ہے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی محکمہ تعلیم میں ایسے کئی میل اور فیل میل استاتذہ اور دیگر پوسٹس پر بھرتیوں کے خلاف انکوائری جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں