221

قوت گویائی و سماعت سے محروم 32 سالہ بیٹے کو چار سال تک گدھوں کے ساتھ اصطبل میں زنجیروں سے باندھ کر قید رکھا

تحصیل بحرین کے علاقہ آئین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے انسانیت شرمسار ہے۔ والد نے اپنے قوت سماعت و گویائی سے محروم 32 سالہ بیٹے کو چار سال تک گدھوں کے ساتھ اصطبل میں زنجیروں سے باندھ کر ننگا دھڑنگ قید رکھا۔

کھانا کم ملنے کی وجہ سے وہ چار سال تک گدھوں کا گوبر بھی کھاتا رہا۔مقامی لوگوں کوجب اس بارےمیں معلوم ہواتومقامی انتظامیہ کو اس بارے میں اطلاع دی گئی۔انتظامیہ نےمقامی پولیس کےہمراہ اسی گھر پہنچےجہاں اصطبل کا دروازہ کھولاگیا تو وہاں پر 32 سالہ محی الدین اس سردی میں ننگ دھڑنگ زنجیروں سے باندھا ہوا زمین پر پڑا تھا اور اس کے منہ میں گوبر تھا۔ اس کو کھول کر نہلایا گیا اور کپڑے پہنائے گئے۔

وہ مسلسل اشاروں کی زبان میں اپنی تکالیف بیان کرتا رہا۔انتظامیہ پولیس کےمطابق فوری طورپراسی نوجوان کو بازیاب کرالیاگیا۔ نوجوان کی صحت خراب اور وہ انتہائی کمزور ہے جس کی وجہ سے مقامی ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ بعد میں اس کے لئے خیمہ، بستر اور فوڈ پیکیج کاانتظام کیا گیا۔بازیاب نوجوان کی والدہ مسماۃ تاجوڑی کےمطابق اس کا شوہر شراق الدین چار ماہ کے لیے تبلیغ میں گیا ہے۔ اس کو معلوم نہیں کہ میاں اس وقت کہاں ہے۔ اس کے کل چار بچے قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں جن میں محی الدین کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں۔ وہ قبرستان میں قبروں کو مسمار کرتا تھا جس کی وجہ سے والد نے چار سال سے اس کو اصطبل میں باندھے رکھاتھا۔
اسی خاتون کےمطابق اس کے شوہر نے دوسری شادی بھی کی ہے۔ اس کے گھر میں ایک کمرہ اور ایک اصطبل ہے۔ کمرہ میں آٹھ افراد رہتے ہیں جن میں صرف تین چارپائیاں ہیں۔
پولیس نے اس افسوس ناک واقعے کا سن کر نوجوان کے والدشراق الدین کے خلاف تھانہ بحرین میں ایس ایچ اُو کی مدعیت میں حبسِ بے جا اور انسانی حقوق کی پامالی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔
پولیس اس کی گرفتاری کے لئے کوشش کر رہی ہے، لیکن اس کے گھر والوں کے مطابق وہ چار ماہ کے لئے تبلیغ میں گیا ہے۔ واقع سامنےآنےکےبعدمقامی لوگوں کاشدیدردعمل بھی سامنےآیاہے۔مقامی لوگوں کےمطابق ایسا عمل جانوروں کے ساتھ بھی جائز نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خصوصی نوجوان کا علاج کرایا جائے اور قوتِ سماعت و گویائی سے متاثرہ چاروں بھائیوں کو ان کے مخصوص سکول میں داخل کرایا جائے۔ ان کی رہائش کے لئے ہاسٹل کا انتظام کیا جائےاور غیرانسانی سلوک پراشراق الدین کےخلاف قانونی کاروائی کیجائے
۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں