141

گھروں میں چوریاں ، موبائل سنیچرز اور دیگر جرائم میں ملوث 22 ملزمان گرفتار

کینٹ ڈویژن میں مختلف کاروائیوں کے دوران موٹرکار و موٹر سائیکل چوری، رہزنی، گھروں میں چوریاں ، موبائل سنیچرز اور دیگر جرائم میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سٹیشن سے موٹر سائیکل چوری جبکہ KTH سے موبائل فونز چوری کرنے والے ملزمان کیساتھ ساتھ آئس اور ہیروئن کا مکروہ دھندہ کرنے والے بھی شامل ہیں

جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 عدد مسروقہ موٹر کار، 11 عدد موٹر سائیکلز، 15 عدد موبائل فونز، لاکھوں روپے مالیت کی اڑھائی کلوگرام آئس، 5 کلوگرام ہیروئن اور 10 کلوگرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

،ایس پی کینٹ ڈویژن محمد طاہر شاہ وزیر کی سربراہی میں اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود، ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد محمد علی، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان، ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد، ایس ایچ او تاتارا انعام اللہ اور ایس ایچ او تھانہ ٹاون جاوید خان نے کینٹ ڈویژن میں پولیس نفری کے ہمراہ متعدد کامیاب کاروائیاں کی ہیں

۔ ان کاروائیوں کے دوران تھانہ ٹاون اور تہکال پولیس نے مدعی عباس خان کی BRT سٹیشن سے چوری شدہ موٹر سائیکل جبکہ مدعی اجمل خان کا KTH سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کرکے چوری میں ملوث ملزمان کیساتھ ساتھ موٹر کار/موٹر سائیکل چوری، موبائل سنیچینگ اور منشیات کے دھندے میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 عدد موٹر کار، 5 عدد موٹر سائیکلز، 9 عدد موبائل فونز، لاکھوں مالیت کی ایک، ایک کلوگرام آئس اور چرس برآمد کر لی۔

اسی طرح تھانہ پشتخرہ پولیس نے مدعی عبداللہ کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے.جبکہ تھانہ حیات آباد اور تھانہ تاتارا پولیس نے رہزنی، گھروں سے چوریاں کرنے، منشیات فروشی، جعلی کرنسی اور دیگر جرائم میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 عدد مسروقہ موٹر سائیکلز، 6 عدد موبائل فونز، 8 لاکھ 53 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی، ساڑھے چار کلوگرام چرس، لاکھوں مالیت کی ڈیڑھ کلوگرام آئس، 5 کلوگرام ہیروئن، 9 کلوگرام چرس، 65 ہزار مسروقہ رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں