صوبائی دارلحکومت میں کروڑو ں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہیرٹیج ٹرائل انتظامیہ کی غفلت کے باعث ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ ہیرٹیج ٹرائل کھنڈارات کا منظر پیش کرنے لگا
تفصیلات کے مطابق اندرون شہر پشاور کی ثقافت کو محفوظ بنانے کیلئے بنایا گیا ہریٹیج ٹرائل جس پر 30کروڑ لاگت ائی تھی ہریٹیج ٹرائل بنانے کا دوسرا مقصد مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنا تھا جبکہ ہیرٹیج ٹرائل کیساتھ شہر کے تاریخی بازار اور علاقے واقع ہے تاہم انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تاریخی ہریٹیج ٹرائل کھنڈارات میں تبدیل ہو چکا ہے
اور ہیرٹیج ٹرائل میں لگائے گئے مخصوص قسم کے اینٹیں بھی خستہ حالی سے دو چار ہے جبکہ جگہ جگہ کھڈے ہے جسمیں بارش کا پانی بھی کھڑا ہوتا ہے ہیرٹیج ٹرائل خستہ حال ہونے سے اسکے رنگ پھیکے پڑ ھ گئے جبکہ خوبصورتی بھی مانند ہو گئی اور سیاح بھی اب ہیرٹیج ٹرائل کا رخ نہیں کرتے واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے شہر بھر میں ہریٹیج ٹرائل بنانے کا اعظم بھی کیا تھا ۔ تاکہ پشاور کے تاریخی ثقافت کو محفوظ بنانے سمیت دنیا کے سامنے اجاگر کیا جا سکے ۔