137

فاٹا میڈیکل سٹوڈنٹس کا داخلہ میرٹ لسٹ شائع نہ کرنے پر احتجاج


فاٹا میڈیکل سٹوڈنٹس نے میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے میرٹ لسٹ شائع نہ کرنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کی قیادت ضم قبائلی اضلاع کے طلباء کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے

جس پر ان کے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ایم سی حکام نے 28جنوری کو ضم قبائلی اضلاع کے طلبہ کو مطلوبہ میڈیکل کالجز میں 15فروری تک جوائن کرنیکا اعلامیہ جاری کیا تھا لیکن کے ایم یو اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تا حال قبائلی علاقوں کے طلبہ کا میرٹ لسٹ جاری نہیں کیا گیا ہے

جو قابل افسوس ہے جبکہ 15فروری سے بیشتر میڈیکل کالجز کے کلاسز بھی شروع ہوچکے ہیں تاہم قبائلی علاقوں کے طلبہ ابھی تک میرٹ لسٹ کے انتظار میں ہیں جس کی وجہ سے انکا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی طلبہ کا میڈیکل کالجز میں داخلے کا میرٹ لسٹ جلد ازجلد جاری کیا جائے اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق قبائلی طلبہ کیلئے ہر میڈیکل کالج میں چار سیٹ بحال کئے جائیں کیونکہ پی ایم سی نے 265 ایچ ای سی سیٹس فاٹا اور بلوچستان کیلئے بحال کئے ہیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں