168

بھٹہ خشت بارے نئے نظام کی ڈیڈلائن میں اضافے کا مطالبہ


بھانہ ماڑی کے رہائشی بھٹہ خشت میر رحمان نے نئے نظام کے حوالے سے ڈیڈ لائن میں دو سال کا عرصہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پشاور پریس کلب میں میر رحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا باڑہ روڈ پر اینٹیں بنانے کی بھٹی ہے اور عرصہ دراز سے کاروبار سے وابستہ ہوں ہو چونکہ اینٹ پکانے کیلئے کوئلہ ،ربڑ وغیرہ کا استعمال ہوتا ہے

جس سے فضائی آلودگی پھیلتی ہے اس لئے حکومت نے فضائی آلودگی روک تھام کے سلسلے میں چندد ن قبل نوٹس جاری کیا ہے کہ بھٹہ خشتوں کا پرانا نظام 10مارچ تک ختم کر کے جدید بھٹہ خشتوں کا نظام شروع کیا جائے تاکہ آلودگی میں کمی واقع ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن بہت کم ہے اور غریب بھٹہ خشت مالکان جدید بھٹیوں کے نظام کیلئے لگنے والی مشین اورد یگر آلات خریدنے سے قاصر ہیں کیونکہ وہ بہت مہنگی ہیں اور حکومت نے بہت کم وقت دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں