182

مسلم لیگ ن کے اختیارولی خان نے اسمبلی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

نوشہرہ پی کے63کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے مسلم لیگ ن کے رکن اختیارولی خان نے اسمبلی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھالیا سپیکرمشتاق احمدغنی نے ان سے اسمبلی رکنیت کا حلف لیااسکے بعدنومنتخب ایم پی اے رجسٹرڈمیں دستخط کئے حلف اٹھانے کے بعد تقریرکرتے ہوئے اختیارولی خان نے کہا

کہ میں شکریہ اداکرتاہوں اپنی جماعت کا،پی ڈی ایم کی جماعتوں کا اورحلقہ نیابت کے عوام کاجنہوں نے لالچ دھونس کوٹھکراکرمجھے32سالہ سیاسی کیئریرکے بعد منتخب کیا ملک میں سیاسی عمل اتنامہنگاہوچکاہے کہ جوغریب آدمی کی بس کی بات نہیں رہی سیاست ارب پتی اورکروڑپتی لوگوں کاکھیل رہ گیاہے

جمہوریت کیلئے ،قانون وآئین کی بالادستی کیلئے جوآج حلف اٹھایاہے بحیثیت ن لیگ کارکن کئی بار اٹھاچکاہے یہ عہدکیاتھاکہ جب بھی اسمبلی آئونگا تو پارٹی کاپرچم تھامے آئونگا امیرمقام،مریم نوازجمہوریت کی دھڑکن ہے جنہوں نے قیمتی وقت نکال کر میری مہم میں حصہ لیا

میری جماعت وہ پارٹی ہے جس نے1990 میں موٹروے بنایانوازشریف نے انڈیاکے بدلے98ء میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے ملک کی دفاع کوناقابل تسخیربنایامجھے فخر ہے ایسی جماعت کے کارکن ہونے پر کہ جس نے پانچ سالہ حکومت میں 12ہزارمیگاواٹ بجلی بنائی گئی

اس صوبے کو امن میری جماعت اورقائد نے دیا اس ملک کوجدیدسفری سہولیات مسلم لیگ ن نے دئیے پانامہ کیس اوراقاموں کی آڑمیں انتقامی کارروائیاں بندہونی چاہئے اس عمل سے جمہوریت کوخطرہ ہے آج لوگ بھوکے ہیں مزدور گھرواپس خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں یہ کیسی تبدیلی ہے کہاں کانیاپاکستان ہے خالی خولی نعروں سے کچھ نہیں ہوگا حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اختیارولی کی تقریرکے خاتمے پر ایوان میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پارٹی قائدین کی مخالفت میں نعرہ بازی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں