527

خواتین کی نیشنل فٹسال چیمپئن شپ 15 سے 17 مارچ کو پشاور میں ہوگی۔وجہی الحسن

 
نیشنل ویمن فٹسال چیمپئن شپ 15 مارچ سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا فٹسال ایسوسی ایشن کے چیئر مین وجہی الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی فٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 15 سے 17 مارچ تک قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میںہورہی ہے ، خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل ویمن چیمپئن شپ کی میزبانی خیبرپختونخوا کررہی ہے

جس میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، آزادی کشمیر ، خیبرپختونخوا سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔انہوں نے سیکرٹری سپورٹس سپورٹس عابد مجید ، ڈی جی سپورٹس  اسفندیارخان خٹک کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے اس چیمپئن شپ کے احسن طریقے سے انعقادکیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں