فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری میں ملوث کاروباری افراد کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہو ئے 16نئی موبائل چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایف بی آر پشاور ، مردان ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، بنوں ، سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں چیک پوسٹیں قائم کریگی
ٹیکس چوروں سے نمٹنے کے لئے خیبر پختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں اہم شاہراہوں بالخصوص چور راستوں پر موبائل چیک پوسٹیں تعینات کی جائیں گی جہاں گاڑیوں اور ٹرکوں میں موجود مال کو چیک کیا جائیگا، ٹیکس ادا نہ ہونے والے مال کو نہ صرف ضبط کیا جائیگا بلکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ایف بی آر کی چیک پوسٹوں پر خصوصی عملہ تعینات کیا جائیگا جو فوری اور موقع پر کارروائی کرسکیں گے، ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باوجود کاروبار اور تجارت کرنے والے کارخانوں کو سیل بھی کیا جائیگا۔قبائلی اضلاع میں خیبر ، مہمند ، باجوڑ سمیت مختلف شاہرائوں پر موبائل چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں ۔