شہر میں کرونا ایس او پیز مکمل نظر انداز ہونے سے وائرس کے مقامی منتقلی میں اضافہ ہونے سے کیسز اور موات کا سلسلہ بڑھنے لگا ہے کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے باعث خطرے کی گھنٹی بجنے کے باعث محکمہ صحت سمیت تمام اداروں کو الرٹ جاری کیا جا چکا ہے
شہر میں 80فیصد سے زائد شہریوں ، تاجروں نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد چھوڑ دیا ہے 75فیصد شہریوں نے ماسک کا استعمال ترک کر دیاہے 85فیصد شہری سماجی فاصلوں اور ہینڈ سینٹی ٹائزر کا استعمال کرنا بھول گئے ہیں مارکیٹوں ، حجام ، بیوٹی سیلونز ، بیوٹی پارلرز ، شاپنگ مالز ، نجی اور سرکاری دفاتر ، بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے جس سے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کا خطرہ ابھی نہیں ٹلا ۔ سابق ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے ساتھ ہی پشاور کے بازاروں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد ختم ہو کر رہ گیا ہے ۔