کیپٹل سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 7 کلوگرام سے زائد چرس ،ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے منشیات کی روک تھام کیلئے بلا تفرق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اے ایس پی چمکنی زنیر احمد چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کا روائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار ملزم محمد ناصر ولد عبد الرحیم سکنہ افغانستان حال شیوہ اڈہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6 کلو گرام سے زائد چرس اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا گیا
۔ایس ایچ او تھانہ گلبہار واجد شاہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم مجاہد ولد معمور خان سکنہ لنڈی کوتل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان نے مشہور منشیات فروش امجد ولد شہزاد گل سکنہ باڑہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برامدکر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔