148

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا محکمہ سماجی بہبود کے مراکز کا دورہ۔خصوصی افراد سے ملاقات۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے محکمہ سماجی بہبود کے مختلف مراکز کا دورہ کرتے ہوئے خصوصی افراداور مریضوں سے ملاقات کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے سیکریٹری سماجی بہبود منظور احمد اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے ہمراہ گورنمنٹ نابینا انسٹیٹیوٹ مردانہ وزنانہ جی ٹی روڈ پشاوراورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول فار ڈیف یکہ توت پشاورکا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ایس او ٹو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ثنا ء اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان اور اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے اس موقع پر خصوصی طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور خصوصی افراد کوفراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پرنسپل محمد عارف خان نے ان کو انسٹیٹیوٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر خصوصی افراد چیف سیکریٹری کو اپنے درمیان دیکھ کر ان سے گھل مل گئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ چیف سیکریٹری  ے خصوصی افراد کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی اور انسٹیٹیٹ انتظامیہ کو خصوصی افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیازنے سیکریٹری سماجی بہبود منظور احمد اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے ہمراہ پیراپلیجک سنٹر حیات آباد کا بھی دورہ کیا اور سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پی ایس او ٹو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ثنا ء اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ چیف سیکریٹری نے اس موقع پر مریضوں سے بھی ملاقات کی

اور ان سے علاج و سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔پرنسپل پیراپلیجک سنٹر نے چیف سیکریٹری کو سنٹر میں مریضوں، ان کا علاج اور سہولیت کے بارے میں بریفنگ دی اور مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ چیف سیکریٹری نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سنٹر انتظامیہ نے چیف سیکریٹری اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں