141

,نئے,22 تحصیلداروں،نائب تحصیلداروں کی خدمات کمشنروں کے حوالے

22 نئے تحصیلداروں،نائب تحصیلداروں کی خدمات کمشنروں کے حوالے
سیدظفرعلی شاہ نے ٹریننگ مکمل کرنے والے افسروں تعیناتی کی منظوری دے دی

پشاور( )محکمہ مال/بورڈآف ریونیوخیبرپختونخوا نے چارماہ کی ٹریننگ مکمل کرنے والے تین 3 نئےتحصیلداروں اورانیس 19 نئےنائب تحصیلداروں کی خدمات صوبے بھرمیں اگلی تعیناتی کے لۓ مختلف کمشنروں کے حوالے کردیں۔محکمے کے ترجمان کے مطابق سینئرممبر آف ریونیو سیدظفر علی شاہ کی منظوری کے بعد تحصیلدار طارق خان،علی امتیاز،لبنی اقبال اور نائب تحصیلداروں اجمل خان،محمد شہزاد،عتیق الرحمان،شفیع الرحمان، ذاکر اللہ،توصیف نواز،محمد ایمون، محمدنعیم خان،وصال خان،نقاش خان،آمر مشتاق،محمد عمادخان، محمد بلال خٹک،محمد اشفاق آفریدی،محمد بلال،لبنی حلیم، دانش خان،نقیب اللہ ہاشمی اور افتخار احمد کی خدمات نئی تعیناتی کے لۓ صوبے بھرکے کمشنروں کے حوالے کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں