511

انٹر کالجز مقابلوں میں شرکت نہ کرنے والے کالجز کے خلاف کاروائی کا عندیہ


پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن دائود خان نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے ا نٹر کالجز مقابلوں میں شرکت نے کرنے والے کالجز کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا ہے’ گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں انٹر کالجز سپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم ہوا ہے کہ انٹر کالجز سپورٹس فیسٹیول میں پشاور یونیورسٹی کیساتھ الحاق شدہ کالجز کی تعداد پچاس سے زائد ہے جبکہ چھ یا سات کالجز ان مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں جبکہ دوسری طرف طلباء و طالبات سے اس سلسلے میں سپورٹس فنڈز بھی وصول کئے جاتے ہیں جو نہ کھلاڑیوں پر خرچ ہوتے ہیں اور نہ ہی کھلاڑی ایونٹس میں شرکت کرتے ہیں انہوں نے واضح کیا

کہ جلد ہی وہ اس سلسلے میں ان کالجز کے بارے میں تحقیقات کریں گے اور انہیں اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور صوبائی حکومت کی پالیسیوں میں سپورٹس’ٹورازم سرفہرست ہیں اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کھیلوں کے فروغ و ترقی میں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر ڈی جی سپورٹس بحرکرم سمیت ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا’انہوں نے اس موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں