166

رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے پی آئی اے ملازمین کو ادائیگی کے لئے 9ارب 84کروڑ روپے کا فنڈ جاری

رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے والے پی آئی اے ملازمین کو ادائیگی کے لئے 9ارب 84کروڑ روپے کا فنڈ جاری
رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے والے پی آئی اے ملازمین کو ادائیگی کے لئے حکومت نے 9ارب 84کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے پی آئی اے انتظامیہ نے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سکیم متعارف کرائی تھی

جس کے باعث پشاور سمیت ملک بھر میں اڑھائی ہزار کے قریب ملازمین نے ریٹائرمنٹ حاصل کی جبکہ واجبات کی ادائیگی تاحا ل نہیں ہو ئی تھی جبکہ مالی خسارے کے باعث پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کے ساتھ ہونے والے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد بھی جزوی طور پر روک دیا ہے وزارت خزانہ نے فنڈ نیشنل بینک میں منتقل کر کے پی آئی اے کو آگاہ کر دیا ہے پشاور میں ملازمین کو ادائیگیاں اگلے ہفتے سے شروع کر دی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں