131

پشاور میں موسم بہارکی شجر کاری مہم زور و شور سے جاری


صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم بہارکی شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے اور مہم میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی محکمہ جنگلات کے تعاون سے چاروں ٹی ایم ایز، پی ڈی اے، ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران اپنے علاقوں میں تحت پودے لگا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی کے ہمراہ کنال روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شجرکاری مہم کا جائزہ لیا

۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے پٹرولیم ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئر مین عبدلماجد کا شجرکاری مہم میں حصہ لینے اور پودے دینے پر شکریہ ادا کیا۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں سکولوں، سڑکوں کے کنارے، سرکاری دفاتر، بی ایچ یوز، گرین بیلٹ سمیت دیگر مقامات پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں میں پودوں کو حفاظت کریں کیوں کہ درخت زندگی کی بقا ہے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور ہوا میں کاربن ڈائی آکسائید کو کم کر کے آکسیجن پیدا کر تے ہیں اور آب ہوا کو خوشگوار بناتے ہیں اس لیے ہر شہری کم از کم دو پودے ضرور لگائے تاکہ شجرکاری مہم کوکامیاب بنایا جا سکے۔
……..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں