166

ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار میں کورونا وائرس سے بچاو کا سپرے


چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122کے تعاون سے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار اور ٹریفک لائن باچا خان چوک میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سپرے کیا گیا جبکہ ٹریفک عملے کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی

تاکہ کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے لہذا ٹریفک افسران و اہلکار اور شہری اب بھی کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک ہوسکتی ہے جس سے بچنے کیلئے واحد راستہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں اور آپس میں میل جول سے گریز کریں تاکہ عالمی وبا پر قابو پایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں