172

تاجر برادری کا پشاور ڈرائی پورٹ کی منتقلی پر تحفظات بر قرار

پشاور کی تاجر برادری کا پشاور ڈرائی پورٹ کی منتقلی پر تحفظات بر قرار ،ڈرائی پورٹ کی منتقلی سے پشاور کی تاجر برادری اور امپورٹرز متاثر ہونگے پشاور کے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے

کہ پشاور ڈرائی پورٹ کی منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں تاجروں کے مطابق ازاخیل ڈرائی پورٹ پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پشاور ڈرائی پورٹ کو منتقل کرنا پشاور کے تاجروں اور امپورٹر ز کے معاشی قتل کے مترادف ہے تاجروں کے مطابق ڈرائی کا ازاخیل منتقلی سے سینکڑوں مزدور بھی بے روزگار ہو جائنگے جسکی وجہ سے بے روزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائی پورٹ منتقلی

کے حوالے سے سنجیدگی سے فیصلہ کیا جائے جبکہ واضح کیا ہے کہ ازخیل ڈرائی پورٹ پر کوئی اتراض نہیں لیکن پشاور ڈرائی پورٹ کو رہنے دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں