168

کورونا ہسپتال میں خاتون مریضہ کا انتقال ، لواحقین کا ہنگامہ ، توڑ پھوڑ


کرونا ہسپتال میں مشتبہ خاتون مریض کے انتقال پر لواحقین نے توڑ پھوڑ کی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے باعث ہسپتال کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ عملے نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے کمروں میں پناہ لی تاہم ایک گھنٹے بعد پولیس کی نفری پہنچنے کے بعد حالات پر قابو پا لیا گیا تھانہ کوتوالی ، تھانہ گلفت حسین اور

تھانہ گلبہار کی حدودنشتر آباد میں واقعہ کرونا ہسپتال میں ہفتے کے روز خاتون مریضہ کی وفات پر لواحقین نے شدید ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان کو نقصان پہنچایا توڑ پھو ڑ اور ہنگامہ آرائی کے باعث ہسپتال میں دیگر کرونا کے مریضوں کو بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا

اور ہسپتال ایک گھنٹے تک پولیس کی غفلت کے باعث میدان جنگ میں تبدیل ہوا ۔ لواحقین نے موقف اختیار کیا کہ خاتون کو بالکل ٹھیک حالت میں ہسپتال میں لایا گیا تھا تاہم ہسپتال عملے کی غفلت کے باعث وفات ہو ئی ہے جس کی ذمہ دار ہسپتال عملہ ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے موقف کے مطابق خاتون مریضہ کو کرونا وا ئرس تھا اور اپنی طبی موت مری ہے واضح رہے کہ کرونا مرض سے وفات ہونے والے بیشتر مریضوں کے لواحقین نے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اس سے قبل بھی ہنگامہ آرائی کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں