169

منڈہ بیری کے رہائشی گیس کی طویل بندش کیخلاف سراپا احتجاج


یکہ توت منڈہ بیری کے رہائشی گیس کی طویل بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت و گیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت علاقہ کے سابق ناظم عامر مہمند اور عامر خان اور دیگر کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کا رڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے

جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس انتظامیہ کی جانب سے نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے گلیوں کو اکھاڑ کر ویسے ہی چھوڑ دیا گیا ہے جسکی وجہ سے علاقہ کھنڈارات کا منظر پیش کرنے لگا ہے جبکہ علاقہ میں چار دنوں سے گیس غائب ہے

جسکے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے کئی سال گزر گئے پورے پشاور کا کو اکھاڑ دیا ہے لیکن متعدد علاقوں میں گیس کی نئی پائپ لائن کیلئے کی گئی کھدائی ویسے ہی چھوڑ دی گئی ہے

جس کی وجہ سے علاقے میں گیس بحران نے لوگوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ یکہ توت منڈہ بیری روڈ میں گیس کی فراہمی جلد از جلد ممکن بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں