366

خزانہ واحد گڑھی میں مکان سے ذبح شدہ شخص کی نعش برآمد


پشاور کے علاقہ خزانہ واحد گڑھی میں مکان سے ایک شخص کی ذبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ مقتول نے دو شادیاں کررکھی تھی تاہم وقوعہ کے بعد سے اُس کی اہلیہ بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں مسلم آباد واحد گڑھی میں ایک کے اندر نعش کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو کمرہ کے اندر بیڈ پر ایک شخص کی ذبح شدہ نعش پڑی تھی جس کی جیب سے برآمد ہونے والے پاسپورٹ کے ذریعے اس کی شناخت عرب خان ولد میرم خان ساکن لنڈیکوتل سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاء کے بارے میں معلومات نہیں ہوئی جس کی بناء پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول نے دو شادیاں کررکھی تھی اور واحد گڑھی میں دوسری اہلیہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا تاہم وقوعہ کے بعد اس کی اہلیہ اور بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہے، علاقے میں چہ مگوئیاں ہورہی ہے کہ نامعلوم ملزمان نے عرب خان کو قتل کرنے کے بعد اس کی اہلیہ اور بچوں کو اغواء کرلیا تاہم اس ضمن میں پولیس نے تفتیش سے قبل کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں