پی ایس ایل(6) کے بقیہ میچز آج سے ابوظہبی میں شروع ہوں گے ۔آج ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ،شیڈول کی مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔یاد رہے کہ کورونا کے باعث پی ایس ایل کے میچز معطل ہوئے تھے دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز کیلئے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ میچز میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پی ایس ایل 6 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ اسی طرح علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ جبکہ احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا، ضمیر حیدر، محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید بھی امپئرنگ پینل میں شامل ہیں
503