453

ایف بی آر میں اثاثے ظاہر نہ کرنیوالے 90افسران کی نشاندہی


ایف بی آر میں بڑی تعداد میں ایسے افسر موجود ہیں جو قانون کے مطابق اپنے اثاثے ظاہر نہیں کرتے،گریڈ 19 اور 20کے 90 افرادکی نشاندہی ہوئی ہے جنہوں نے اثاثے ڈیکلیئرکرنے کے ضابطہ کو درخور اعتنا نہیں سمجھا اور ان میں ایسے افسر بھی موجود ہیں

جنہوں نے پانچ سال سے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے،یاد رہے سرکاری ملازمت میں موجود افسروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ ہر سال ایسٹ ڈیکلریشن کریں،ان افسروں کے بارے میں انکشاف اس وقت ہوا جب گریڈ 19 سے بیس اور گریڈ20سے 21میں ترقی کیلئے اجلاس ہونے والے ہیں جبکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بھی رواں مہینے میں ہونے والا ہے،

سرکاری خط میں بتایاگیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو کے گریڈ20 کے تیس افسروں اور گریڈ19کے 30افسروں،کسٹمز گروپ کے گریڈ 20کے بارہ اور گریڈ19کے 20افسروں نے اثاثے ظاہر نہیں کئے،ان کی بیشتر تعداد نے صرف ایک سال کی معیاد کے اثاثے ڈکلیر نہیں کئے

جبکہ ان کیں کچھ ایسے ہین جنہوں نے دو سے پانچ سال کی معیاد کا ڈیفالٹ کیا ہے،ان ا فسروں کو باور کرایا گیا ہے کہ وہ ڈیکلریشن داخل کر دیں ورنہ ان کی ترقی کا معاملہ موخر ہو سکتا ہے،یا اوہ سپرسیڈ ہو سکتے ہیں جس کی ذمہ داری ان پر عائد ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں