دو روزہ لاک ڈائون صوبائی حکومت کے تمام اقدامات کے باوجود ہفتے کے روز جزوی طور پر ناکام رہا پشاو ر کینٹ ، ٹائون ، سمیت بڑے بڑے بازاروں تک صرف لاک ڈائون محدود رہا ۔ انتظامیہ اور پولیس لاک ڈائون پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہفتے کے روز جھنڈ بازار ، کریم پورہ بازار ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، فقیر آباد ، دلہ زاک روڈ ، ہشتنگری ، چوک شادی پیر ، نوتھیہ ، بھانہ ماڑی ، رامداس ، گلبہار نمبر 4، شاہین مسلم ٹائون ، اخون آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پرواقع بازار جزوی طور پر کھلے رہے ۔ پولیس اورتاجروں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ تاجروں کی جانب سے الزاما ت عائد کئے گئے کہ بعض تھانہ کے اہلکار ان سے بھتہ وصول کرتے ہیں جس کے باعث دکانیں بندکرنے کے معاملات طے پائے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے دو دن کیلئے لاک ڈائون کے اعلانات کئے گئے تھے تاہم لاک ڈائو ن نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ شہر میں کرونا وائرس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
436