332

افغانستان میں 400 طالبان قیدیوںکی رہائی کا عمل شروع


آئین نیوز : افغانستان کی حکومت نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا ہے اور قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے ، نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان قیدیوں میں سے 44 ایسے قیدی ہیں جو بڑے حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہاکہ افغان حکومت نے 400 طالبان قیدیوں میں سے 80 کو رہا کر دیا، طالبان قیدیوں کو کابل کی پل چرخی جیل سے رہا کیا گیا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل افغانستان کے مطابق قیدیوں کی رہائی سے مکمل جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی آئے گی، رہائی پانے والے طالبان قیدیوں میں سے 44 ایسے قیدی ہیں جو بڑے حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید بتایاکہ حملوں میں ملوث قیدیوں کی رہائی پر امریکا سمیت دیگر ملک تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان 44 طالبان قیدیوں کی رہائی دنیا کے لیے خطرناک ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں