201

الاونسز کٹوتی کے حوالے سے جاری خط کو ملازمین نے مستردیا


صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیز ملازمین کے تنخواہ سے مختلف الاونسز کٹوتی کے حوالے سے جاری خط کو ملازمین نے یکسر مسترد کرتے ہوئے مذکورہ خط کو یونیورسٹیز میں بے جاں مداخلت اور یونیورسٹیز کی خود مختاری کو ختم کرنے سازش قرار دیا ہے

اور حکومت کے اس فصلے کے خلاف آل یونیورسٹیز ایمپلائز فیدریشن نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے آل یونیورسٹیز فیڈریشن ایمپلائز کے عہددیداران کے مطابق تنخواہ سے مختلف الاونسز سے کٹوتی کے حوالے سے صوبائی حکو مت کی جانب سے یونیورسٹیز کو جاری خط
یونیورسٹیز میں بے جاں مدخلت اور یونیورسٹیز کی خود مختاری ختم کرنے کے مترادف ہے

جو ایک ظالمانہ فیصلہ ہے فیڈریشن نے اس سلسلے میں بروز بدھ 10مارچ کو 9 بجے انجیئنرنگ چوک یونیورسٹی کیمپس پشاور میں پر امن احتجاج ریکارڈ کروانے کا اعلان کیا ہے جسمیں صوبے بھر سے یونیورسٹیز ملازمین شرکت کرینگے فیریشن کے صدر نے یونیورسٹیز کے تمام ایسو سی ایشنز سے اپیل کی ہے کہ وہ مقرر وقت پر تشریعف لائے جبکہ خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش آنے اور حالات کی خرابی کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور وائس چانسلرز پر عائد ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں