345

امریکہ میں ابتدائی انتخابات،8ریاستوں میں جو بائیڈن کی جیت

(آئین نیوز) بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کی آٹھ ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

جن ریاستوں میں ووٹ ڈالے گئے ان میں اڈاہو، انڈیانا، میری لینڈ، مونٹانا، نیو میکسیکو، پنسیلوانیا، ریوڈزآئی لینڈ اور جنوبی ڈکوٹا شامل ہیں۔ رائے دہندگان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ کرفیو، کورونا وائرس کے خدشات اور ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت کو پیش نظر رکھیں

ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے اپریل میں اپنی صدارتی مہم روک کر جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا تھا لیکن ان کا نام بدستور بیلٹ پیپر پر موجود ہے۔سیاسی جماعتوں کو بعض ریاستوں میں ایسے نظام سے ہم آہنگ ہونا پڑ رہا ہے جہاں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر زیادہ انحصار کیا جارہا ہے۔ ان میں ریاست مونٹانا شامل ہے جہاں تمام 56 کاونٹیوں میں صرف ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں