179

اے این پی جیت یا ہار پر یقین نہیں رکھتی، ایمل ولی


عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دونوں حلقوں این اے 45 ضلع کرم اور پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخابات کیلئے کامیاب انتخابی مہم چلانے پر مرکزی و صوبائی قائدین، تمام کارکنان اور صاحب الرائے مشران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اے این پی جیت یا ہار پر یقین رکھنے والی جماعت نہیں، ہم باچاخان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں

۔ ضمنی انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ضلع کرم میں پہلی بار باچاخان کا جھنڈا لہرایا گیا جو ہماری بڑی جیت ہے۔اے این پی نے وہاں بھی باچاخان کا پیغام پہنچایا، جھنڈا لہرایا جہاں پر دہشتگردوں کا راج ہوا کرتا تھا۔اے این پی کے ہر عہدیداران، کارکن اور صاحب الرائے مشران نے دن رات ایک کرکے پارٹی پیغام ہر فرد تک پہنچایا۔اپنے منشور، فلسفے اور نظریے کے ساتھ میدان میں موجود رہیں گے، جیت یا ہار ہمارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ضلع کرم میں اے این پی کے بڑے جلسے نے ثابت کیا کہ امن کی خاطر قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں

۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد اپنے کارکنان کی سیاسی تربیت اور سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھنا تھا، جس میں ہم کامیاب رہے۔پارٹی عہدیداران، کارکنان اور صاحب الرائے مشران عام انتخابات کی تیاری کریں، ایمل ولی خان نے کہا کہ جو امیدوار جیتا انہیں مبارکباد، اے این پی کے امیدواران نے ولی خان کی سیاسی جانشینی کا حق ادا کیا۔عوامی نیشنل پارٹی آج بھی اس خطے کی وارث جماعت ہے اور صوبائی حقوق، عوامی مسائل کے حل کیلئے جامع پروگرام رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں