پشاور(آئین ڈیسک )بابا گورونانک کی 551ویں جنم دن پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، پشاورمیں گوردواروں کو سجا کر دعائیہ تقریبات اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیاگیا
،اس سلسلے میں پشاور میں سنگھ سبھا یوتھ افیئرز پشاور کینٹ کے زیر اہتمام
تاریخی گوردورا بھائی جوگا سنگھ میں تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی ائی کے ایم پی اے ملک واجد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب کے دیگر شرکا میں سنگھ سبھا یوتھ افیئر کے چئیرمین سردار پرویندر سنگھ،گردوارہ کے ممبر سکھ رہنما گورپال سنگھ بابا،ماسٹر چرنجیت سنگھ،بابا مکھن سنگھ اور دیگر رہنماوں کے ساتھ مخلتف برادریوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے، تقریب میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور بابا گورنانک کی زندگی و افکار پر روشنی ڈالی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی پشاور کے رہنما ایم پی اے ملک واجد نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کی جنم دن پر مبارک باد دی ان کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کی گرونانک کی جنم دن کی خوشی تقریب میں شرکت پر خوشی محسوس کی،پاکستان میں اقلیتی برادری گلدستے کی مانند ہے،پشاور میں سکھ برادری کے لئے تعلیمی ادرے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے پی ٹی ائی حکومت ترجیجی اقدامات کر رہی ہے،اس موقع پر سکھ یوتھ افیر کے چئیرمین پرویندر سنگھ نے ننکانہ صاحب تقریبات میں شرکت کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے پر ایم پی اے ملک واجد کا شکریہ ادا کیا۔