184

باجوڑ میں سیکورٹی فورسزز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔بھاری مقدار میں اسلحہ برامد


باجوڑ ۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔
پولیس اور سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کے دن ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑماموند علاقہ کگہ میں حساس اداروں کی اطلاعات پر باجوڑ سکاؤٹس کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کے غرض سے رکھا گیا اسلحہ برآمد کرکے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔ برآمد ہونیوالے اسلحہ میں 19عدد دستی بم ، ایک عدد آرپی جی بندوق ، 11عدد راکٹ لانچرز ، 2عدد ریموٹ کنڑول بم ، 19عدددستی بم کے فیوز ،ایک عدد مخابرہ ، 16عدد 12.7ایم ایم کے جاجر اور دیگر ہتھیار شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں