280

بجلی صارفین رواں ماہ اضافی بل ادا کریں گے

نیپرا نے بجلی کی قیمت 83پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں پسے عوام پر بجلی بم گرادیا گیا ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 83پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ، بجلی کی فی یونٹ قیمت کا اضافہ جولائی 2020کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں83پیسے فی یونٹ اضافہ لائف لائن کنزیومرز پر نہیں ہوگا ، جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اکتوبر کے بلوں میں وصول کئے جائیں گے۔

نیپرا کے مطابق کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں