331

بلآخر پاکستان درست سمت میں چل نکلے ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری ہے اور بلآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا جب کہ گزشتہ ماہ میں برآمدات 29 فیصد بڑھیں اور ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کو نوید سنائی کہ اب پاکستان درست سمت پر چل نکلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں