245

بچوں کے بھاری سکول بیگزکے خلاف قانون تیار,خلاف ورزی پر 2لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا.

صوبائی کابینہ نے اپنے اجلاس میں خیبر پختونخوا سکول بیگز لمیٹیشن ویٹ ایکٹ۔2019ء کی منظوری دی جس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی پرائمری و ثانوی سکولوں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ بھاری بھر کم سکول بیگز کی وجہ سے بچوں میں کم عمری میں کمر کی تکلیف جسیے مسائل جنم لیتے ہیں۔ اس ایکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری سکولوں کے سربراہان کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ نجی سکولوں کی انتظامیہ کو خلاف ورزی کی صورت میں 2لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔صوبائی کابینہ کو بتایا گیا کہ مختلف درجوں اور بچوں کی عمر کے مطابق بیگز کیلئے جو وزن متعین کیا گیا ہے وہ کلاس پری گریڈ۔1کیلئے1.5 kg،گریڈ۔1کیلئے2.4 kg،گریڈ۔2کیلئے2.6 kg،گریڈ۔3 کیلئے3.0 kg،گریڈ۔4کیلئے4.4 kg،گریڈ۔5کیلئے 5.3 kg،گریڈ۔6کیلئے5.4 kg،گریڈ۔7کیلئے5.8 kg،گریڈ۔8کیلئے5.9 kg،گریڈ۔9کیلئے6.0 kg،گریڈ۔10کیلئے6.5 kg،گریڈ۔11کیلئے7.0 kgاورگریڈ۔12کیلئے7.0 kgہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں