177

بی آر ٹی سروس کے کامیاب اجرا کے بعد زو بائیسیکل کا آغاز

بی آر ٹی سروس کے کامیاب اجرا کے بعد جلد زو بائیسیکل شئیرینگ سسٹم کا آغاز کیا جائے گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف پشاور اور حیات آباد سے آغاز کیا جائے گا۔زو بائیسیکل کو جلد فعال کرنے کے حوالے سے شہر کے متعدد سائیکل اسٹیشنز پر زو بائیسیکل پہنچا دی گئی

جلد عوام کیلئے زو سائیکل رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق مناسب ترین کرائے کے ساتھ شہریوں کو صحت مند اور ماحول دوست سفری سہولت میسر ہوگی۔ زو بائیسیکل کرائے کے حوالے سے شہریوں کہ لئے 3 پیکج بنائے گئے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق زو بائیسکل 31 سے 60 منٹ تک کرایہ 20 روپے، 61 منٹ سے 90 منٹ تک 30 روپے، 91 سے 120 منٹ تک 40 روپے اور 120 منٹ کے بعد 60 روپے کرایہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں