268

ترک صدر طیب اردوان کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

ترکی کے صدر طیب اردوان کی تنخواہ میں آئندہ سال سے 8 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے سال 2021 کے بجٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی تنخواہ میں 6 ہزار 750 لیرا یعنی 863 ڈالرز کا اضافہ ہوگا جو ترکی میں کم سے کم تنخواہ لینے والے 3 ملازمین کی تنخواہ کے برابر ہوگا۔

وکی پیڈیا کے مطابق ترک صدر کی سالانہ تنخواہ 975,000 لیرا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق نئے بجٹ کے تحت ایوان صدر کے لیے مختص بجٹ میں مجموعی طور پر 886 ملین لیرا اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں سے دفتر کے لیے کُل رقم 4.39 ملین لیرا ہوگی۔

ٹریژری کے اعدادو شمار کے مطابق 2014 میں طیب اردوان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے صدارتی اخراجات میں 550 فیصد اضافہ ہوا ہے جو  2018 میں 3.5 بلین لیرا سے زائد رہا۔

2019 کی کورٹ آف اکاؤنٹس رپورٹ کے مطابق طیب اردوان کے بیسٹیپ صدارتی کیمپس کا یومیہ خرچہ تقریباً 10 ملین لیرا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں