351

تہکال واقعہ،عامرتہکال نے جوڈیشل کمیشن میں بیان قلمبند کر الیا

آئین نیوز : پولیس تشدد کا شکار ہونے والے راضی اللہ عرف عامرے نے جوڈیشل کمیشن میںاپنا بیان قلمبند کر دیا ہے اس موقع پر سیکورٹی کے مناسب ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔

پیر کے روز رضی اللہ عرف عامرے کو سخت سیکورٹی میں کمیشن میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے لایا گیا ۔ عامر تہکالی نے اپنا بیان جوڈیشنل کمیشن میں ریکارڈ کیا جس کے بعد سابق ڈی ایس پی ٹائون اور ایس ایچ اوز بھی عدالت میں پیش ہو ئے اور اپنے بیانات قلمبند کئے ۔

عامر تہکال پر پولیس تشدد کیس میں جوڈیشنل کمیشن کی انکوائری شروع کردی گئی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کی رپورٹ صوبائی حکومت کو فراہم کی جائیگی دوسرے مرحلے میں مزید پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے جائینگے جبکہ اس کیس میں رضی اللہ عرف عامر ے کے بھائیوں اور دیگررشتہ دارو ں اوران کے دوستوں کے بیانات بھی قلمبند کئے جائینگے ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے عامرتہکال پر تشدد اور ان کے غیر اخلاقی ویڈیو تحقیقات کے لئے جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا ہے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن نے عوامی نوٹس بھی جاری کیاتھا ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں