وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر آفسوس کا اظہار کیااور لکھا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے رحلت پر دلی رنج ہوا اللہ کریم انکی روح کو مقامِ امن و راحت عطا فرمائیں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں
دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں نو از شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر انتہائی دکھ ہوا انہوں نے دلیری اور اپنے بے باک فیصلوں کی وجہ سے تاریخ میں اپنا مقام بنایا ۔
اللہ تعالیٰ انہیں بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔