383

جوروٹ کا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلامیچ کھیلنے سے معذرت

آئین نیوز : انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلنے سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے، ای سی بی زرئع کے مطابق جو روٹ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے سبب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

کپتان جو روٹ کی دستبرداری کے بعد بین اسٹوکس کپتان بننے کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں، فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے بھی بین اسٹوکس کو کپتان بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین اسٹوکس جو روٹ کی عدم موجودگی میں بہترین قیادت کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔براڈ نے کہا کہ اسٹوکس کی کارکردگی میں گزشتہ چند سالوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ کپتانی کے اہل ہیں، ان پر کپتانی کا اضافی دباؤ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا کچھ دنوں میں آغاز ہوگا اور کووڈ 19 کی وجہ سے بغیر شائقین کے کرکٹ کھیلی جائے گی۔علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں