345

جہانگیر ترین کی خیبرپختونخوا حکومت کو بی آر ٹی کے افتتاح پر مبارک باد

آئین نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی کے محمود خان اور خیبرپختون خواہ حکومت کو بی آر ٹی کے ہونے والے افتتاح پر مبارک باد پیش کرتاہوں ، میں جانتا ہوں کہ منصوبے کو حتمی شکل دینے میں سخت محنت کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم مبارک باد کی حقدار ہے ، جلد ہی پشاور کے عوام معیاری پبلک ٹرانسپورٹ سے لطف اندوز ہوں گے ۔

پشاور بس ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح کل 3 بجے کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان منصوبے کا افتتاح کرینگے ، واضح رہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ سابقہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پچھلے دورحکومت میںشروع کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا مگر منصوبے میں بار بار تبدیلی کیوجہ سے منصوبہ مقررہ مدت میں پورا نہیں ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں