182

حکومت سکول فیسیں سبسڈائزڈ کرکے فنڈز فراہم کرے،پشاور ہائیکورٹ


پشاورہائیکورٹ نے کوروناوباکے دوران نجی سکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت میں پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حتمی سماعت کافیصلہ کیاہے،

گزشتہ روزپشاورہائیکورٹ میں چیف جسٹس قیصررشیدخان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،نجی سکولزکے وکیل نے عدالت عالیہ کوبتایاکہ بعض والدین فیسیں جمع نہیں کررہے ہیں وہ عدالتی احکامات کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں،جس پرچیف جسٹس قیصررشید نے ریمارکس دیئے

کہ ہمارے آرڈر سے غلط فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے،جس پردرخواست گزارزاہداللہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم نے سوشل میڈیا پر بھی عدالتی احکامات جاری کئے ہیں

پینڈیمک ریلیف پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے،اقساط کی بجائے بعض بچوں سے ایک ساتھ فیسیں مانگی جارہی ہیں، کورونا سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوئے ہیں،حکومت والدین کیلئے سکول فیسیں سبسڈائزڈ کرکے فنڈز فراہم کرے،چیف جسٹس قیصررشیدخان پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ اگلی حتمی سماعت کرکے فیصلہ کرینگے،کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں