367

خیبر پختونخوا حکومت نے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک خدمات کیلئے مقرر کردہ فیس کا نوٹس لے لیا

خیبر میڈیکل کالج کی جانب سے پوسٹ مارٹم اور فرانزک ٹیسٹ کے لئے 25ہزار روپے فیس مقرر کرنے کے فیصلے پر شدید عوامی رد عمل کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک خدمات کیلئے مقرر کردہ فیس کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کالج کو فیصلے پر نظر ثانی کیلئے وضاحتی مراسلہ بھیج دیا ہے ،

حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم و دیگر فرانزک خدمات کیلئے فیس کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے متعلقہ کالج کو فیصلے پر نظر ثانی کیلئے وضاحتی مراسلہ بھیج دیا گیا ہے اس حوالے سے صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا عوام کے بہترین مفاد میں ان کے فلاح و بہبود کے فیصلے کریگی یم ٹی آئیز کو ون لائن بجٹ فراہم کررہے ہیں، ایسے مخصوص حالات میں اضافی رقم بھی طلب کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن عوام کو ریلیف اور صحت کی بہترین سہولیات دینا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں