182

خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات کیلئے سرگرمیوں میں تیزی آگئی


اپوزیشن کی جانب سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد صوبے میں سینٹ انتخابات کے لئے سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور صوبائی دارلحکومت پشاور سیاسی سرگرمیوں کامرکز بن گیا ہے صوبائی اسمبلی سے سینٹ کے 12امیدواروں کے انتخاب کے لئے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے کو ششیں تیز کردی ہیں اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کا آغاز کردیا ہے

ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کے 10اور اپوزیشن جماعتوں کے 2امیدوار صوبائی اسمبلی سے سینٹ کے امیدوار ہونے کے امکانات ہیں ۔ سینٹ کے انتخابات کے لئے آنے والے دنوں میں سرگرمیاں مزید تیز ہو جائیگی سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے سلسلے میں بھی تیز ی آ گئی ہے خیبر پختونخوا اسمبلی سے 7جنرل ، خواتین ، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتی نشستوں پر انتخاب ہو گا ۔

ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشست کے علاوہ اقلیتی نشست بھی تحریک انصاف کے حصے میں آئیگی خیبر پختونخوا میں سینٹ کی نشست کے خواہشمند کئی امیدوار میدان میں ہے اور اس کے لئے امیدواروں نے اپنے طور پر بھر پور لابنگ شروع کر رکھی ہے ۔سینٹ انتخابات کے لئے جے یو آئی کی جانب سے ممکنہ طور پرمولانا عطاالرحمان اور اے این پی کی جانب سے اسفند یارولی خان کے ناموں پر غور کیاجارہا ہے جمعیت کے 15اراکین اور اے این پی کے 12اراکین اسمبلی میں موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں