240

خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین لینے والےہیلتھ ورکرزکی تعداد 3279 ہو گئی

خیبر پختونخوا میں اب تک ویکسین لینے والے ورکرز کی مجموعی تعداد 3279 ہو گئی
خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچا وکی ویکسینیشن جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 758 ورکرز کو ویکسین دی گئی صوبے میں اب تک ویکسین لینے والے ورکرز کی مجموعی تعداد 3279 ہو گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور میں مجموعی طور پر طبی عملے کے 1713 اہلکاروں کو ویکسین دی گئی ہے جبکہ سوات میں اب تک 664، ایبٹ آباد میں 327 اور مردان میں 213 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں کوہاٹ کے 163، نوشہرہ کے 98 اور ڈی آئی خان کے 82 فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کو فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں