410

خیبرپختونخوا سے نامور شخصیات پاکستان سول ایوارڈ کیلئے نامزد

آئین نیوز: سول ایوار ڈ کیلئے نامزد ہونے والے 184 افراد میں خیبرپختونخوا سے بھی ملک کیلئے خدمات سرانجام دینے والوںکونامز کرلیا گیا ہے،خیبرپختونخوا سے ستارہ شجاعت کیلئے صفیہ شہید،حیات اللہ ،ملک سردار خان شہید،ممتاز خان داوڑ،حیات اللہ خان داوڑہرمز،ملک محمد نیاز خان،سپاہی اختر خان، شفقت اللہ ملک ،منیر خان شہید شامل ہیں جبکہ ستارہ امتیازکیلئے امین بہادر کو نامزد کر لیاگیاہے ۔

اسطرح نشان امتیاز کیلئے احمد فراز جبکہ حسن کارکردگی ایوارڈ کیلئے خیبرپختونخوا کے ڈاکٹر محمد فضائل ،ڈاکٹر قرات العین،پروفیسر ڈاکٹر رئیسہ بیگم گل ،نعمت اللہ الیاس نعمت سرحدی ( نعمت سرحدی )، مہ جبین قزلباش ،محمد فہیم ، اباسین یوسفزئی ،سکواش پلیئرفرحان محبوب اور عبدالمجید قریشی نامزد کئے گئے ہیں۔

اسطرح تمغہ شجاعت کیلئے خیبرپختونخوا سے ہارون الرشید،ملک واصد خان،مولوی گلداد خان،ملک اسلم نور خان،محمد رفیع شہید،دائود خان،عالمزیب شہید،مس شکیلہ ناز،غنچہ سرتاج اورساجد خان مہمندسے نامزد ہوئے ہیں۔

تمغہ امتیاز کیلئے ڈاکٹر علی کامران،ڈاکٹر یاسر محمود یوسفزئی ،جاوید مسرور بابر،فیاض خان خیشگی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان،ڈاکٹر محمد مغموم خٹک ،پروفیسر رحمت اللہ درد،زبیر علی اورڈاکٹر شہزاد اکبرخیبرپختونخوا سے اس سول ایوارڈ کیلئے نامزد کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں