280

فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز مزید 116 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی جس سے صوبے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 938 ہو گئی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کے پانچ ہسپتالوں میں اب تک مجموعی طور پر 342 ورکرز کو ویکسین دی چکی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع سوات کے دو ہسپتالوں میں اب تک 276 اور مردان میں 99 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔ اسی طرح نوشہرہ 66، کوہاٹ میں 79 اور ایبٹ آباد میں اب تک 54 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین صوبے کے سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جا رہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں