241

زلزلے کے بعد گلگت بلتستان میں بند ہونے والی سڑکیں ٹریفک کیلیے کھول دی گئیں

گزشتہ روز اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد گلگت بلتستان میں بند ہونے والی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد گلگت بلتستان میں شنگس اور حسن آباد میں بند ہونے والی سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 2 منٹ پر آیا— فوٹو: ولکانو ڈسکوری

خیال رہے کہ گزشتہ رات 10 بجے کے قریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے تھے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں