259

زکوۃ وعشر فنڈ میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی: انورزیب خان

خیبر پختونخواہ کے وزیر زکوٰۃ وعشر انور زیب خان نے کہا ہے کہ زکوۃ فنڈ میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی کرپٹ عناصر کے خلاف عملی کاروائی کی جائے گی. غرباء اور مستحقین کا مال ہڑپ نہیں ہونے دیں گے زکوۃ فنڈ کی منصفانہ اور شفاف تقسیم ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ضلع باجوڑ کے مستحقین میں گزارا الاؤنس کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح محکمہ زکوۃ میں کسی قسم کی اقرباء پروری اور کرپشن کی ہم ہرگز اجازت نہی دے سکتے۔

ضلع باجوڑ کے غریب اور مستحقین میں گزارہ الاؤنس برائے قدرتی آفات کی مد میں چیک تقسیم کیے جارہے ہیں

تمام مستحقین کی دوبارہ تصدیق کی جائیگی۔اگر یہاں بھی بدعنوانی کی گئی۔تو کرپٹ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں صوبائی سطح پر زکوٰۃ کی منصفانہ تقسیم کیلئے غریب اور بے بس افراد کی حقیقی مدد کرنا ہمارا نصب العین ہے
انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کی تقسیم کار کیلئے آسان طریقہ کار کو باقاعدہ وضع کیا جارہا ہے۔جس کے ذریعے مستحقین کو رقوم باآسانی میسرہوگی
انہوں نے کہا کہ حکومت حقیقی معنوں میں حقدار زکوۃ کی مدد کرنا چاہتی ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جہیز فنڈ کی رقم ایک لاکھ تک بڑھانے کیلئے بھی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے مزید کام کرینگے تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر زکوٰۃ وعشر انور زیب خان نےضلع باجوڑ کے غریب اور مستحقین میں گزارہ الاؤنس برائے قدرتی آفات کی مد میں چیک تقسیم کیے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن،ڈسٹرک چیئرمین مولانا قاسم شاہ ،محکمہ زکوٰۃ کے افسران شاہ حسین،محمد ریاض،ضیاءالاسلام وقار احمد،شیر علی اور ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں